Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے کی سماعت کیلئے بنچ کی تشکیل کا خیر مقدم

فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کی دنیا کے کسی مہذب جمہوری معاشرے میں کوئی گنجائش ہے اور نہ ہمارا دستور اس کی اجازت دیتا ہے، ترجمان پی ٹی آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 20th 2023, 9:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے کی سماعت کیلئے بنچ کی تشکیل کا خیر مقدم

پاکستان تحریک انصاف نے شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے بنچ کی تشکیل کا خیرمقدم کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ سول آبادی کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کی دنیا کے کسی مہذب جمہوری معاشرے میں کوئی گنجائش ہے اور نہ ہمارا دستور اس کی اجازت دیتا ہے، اٹارنی جنرل کی عدالتِ عظمیٰ کو 3 اگست 2023 کو کروائی گئی یقین دہانی اور عدالتی ہدایات بھی ریاست کو ایسے ٹرائلز سے دوٹوک انداز میں منع کرتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دستور سے سنگین انحراف کی راہ پر گامزن ریاستی مشینری آئین، اٹارنی جنرل کی یقین دہانی اور سپریم کورٹ کی واضح ہدایات سے کھلے انحراف پر بضد رہتے ہوئے متعدد شہریوں کیخلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی آگے بڑھا رہی ہے، ہمیں توقع ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں اس معاملے کی سماعت کیلئے قائم بنچ فوری طور پر اس کا نوٹس لے گا اور ریاست کو دستور و قانون سے تجاوز سے روکا جائے گا۔

ترجمان نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر دستور کی منشا کو بھی پہلے سے بڑھ کر واضح کرے گی اور اس باب میں اٹھائے جانے والے انتظامی و لیجسلیٹیو اقدامات کالعدم قرار دے کر منصفانہ سماعت کے دستوری حق کو پھر سے زندہ کرے گی۔

Advertisement
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • ایک دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • ایک دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 9 گھنٹے قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 8 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • ایک دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement