جعلی مقدمات کی آڑ میں اہلخانہ کو ہراساں کرنے اور نشانہ انتقام بنانے کا فوری نوٹس لینے کی استدعا


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا جس میں جعلی مقدمات کی آڑ میں اہلخانہ کو ہراساں کرنے اور نشانہ انتقام بنانے کا فوری نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
مراد سعید نے لکھا کہ اپنے بنیادی آئینی حقوق کے تحفظ کی خاطر سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور صدر مملکت کو بھی متعدد خطوط ارسال کیے جنہیں بدقسمتی سے نظر انداز کر دیا گیا۔
خط کے متن کے مطابق مراد سعید نے لکھا کہ وہ ریاستِ پاکستان کا ایک ذمہ داراور قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہونے کے ساتھ سابق وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ لیکن اپریل 2022 میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے ان کے خلاف جعلی اور بے بنیاد ایف آئی آرز کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہے، جن میں دہشت گردی اور غداری جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف مراد سعید کا چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط
— PTI (@PTIofficial) October 20, 2023
مراد سعید کی چیف جسٹس سے جعلی مقدمات کی آڑ میں اہلخانہ کو ہراساں کرنے اور نشانہ انتقام بنانے کا فوری نوٹس لینے کی استدعا:
میں ریاستِ پاکستان کا ایک ذمہ داراور قانون کی پاسداری کرنے والا شہری ہونے کے ساتھ سابق… pic.twitter.com/Xx2mOOTGvW
انہوں نے کہا کہ جولائی 2022 میں مالاکنڈ میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کی طرف حکومت وقت اور ریاستی اداروں کو توجہ دلانے کے لیے آواز بلند کی لیکن خیبر پختونخوا میں امن کی بحالی میں کرادر ادا کرنے پر ان کو اور ان کے خاندان کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
انہوں نے لکھا کہ اگست 2022 میں ان کی غیر موجودگی میں نامعلوم مسلح افراد نے رات کے اندھیرے میں ان کے گھر پر حملہ کرنے کی کوشش کی جو پیچھا کرنے پر بآسانی ریڈ زون میں فرار ہو گئی۔ چند روز قبل 14 اکتوبر کو خیبرپختونخوا پولیس اور چند نامعلوم افراد نے پشاور میں ان کے رشتہ داروں کے گھر پر غیر قانونی طور پر چھاپہ مارا۔ پولیس کی جانب سے میرے اہلخانہ کو تضحیک اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا اور گھر کا فرنیچر اور دیگر قیمتی اشیاء توڑ دی گئیں۔میری اہلیہ اور رشتہ داروں کو بغیر کسی مقدمے اور ایف آئی آر کے بلاجواز انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے چیف جسٹس کو لکھا کہ 9 مئی کے بعد سے پارٹی کے دیگر قائدین کی طرح ان پر بھی بغیر کسی ثبوت کے انتشار اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کے جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ وہ عدالت عظمیٰ کے روبرو جان کو لاحق خطرات اور قتل کے منصوبے کے خدشات کا برملا اظہار کر چکے ہیں۔
ان کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال سے تمام تر ریاستی مشینری کو ماورائے آئین اقدامات کے ذریعے سیاسی انتقام کے آلہ کار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ گزارش ہے کہ بیان کردہ خدشات کے پیش نظر فوری طور پر ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں۔

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 19 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 20 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 17 گھنٹے قبل

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 20 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 20 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 18 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 20 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 17 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- ایک دن قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- ایک دن قبل







.webp&w=3840&q=75)




