چین نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور تشدد کی موجودہ بڑھتی ہوئی شدت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے


نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چین کا دورہ مکمل کرکےاسلام آباد پہنچ گئے۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تیسرے فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، چینی اور روسی صدور، چین کے وزیراعظم و کمیونسٹ پارٹی کے عہدیداران اور دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے چینی کارباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کیں،علاو ہ ازیں پاکستان اور چین نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور تشدد کی موجودہ بڑھتی ہوئی شدت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا 4 روزہ دورہ چین مکمل ہو گیا، جس کے بعد پاکستان اور چین کی جانب سے 31 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ چین کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں دونوں فریقین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تنازعہ سے نکلنے کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل اور فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام میں مضمر ہے۔
مشترکہ بیان میں مخاصمت بند کرنے، شہریوں کے تحفظ اور غزہ میں مزید انسانی تباہی سے بچنے کے لیے ہرممکن کوشش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 17 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 14 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 16 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 14 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 15 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 17 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 18 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 17 گھنٹے قبل









