فریقین نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں اور مشترکہ طور پر بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا


پاکستان اور چین نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور تشدد کی موجودہ بڑھتی ہوئی شدت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ چین کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں دونوں فریقین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تنازعہ سے نکلنے کا بنیادی راستہ “دو ریاستی حل اور فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام” میں مضمر ہے۔ مشترکہ بیان میں مخاصمت بند کرنے، شہریوں کے تحفظ اور غزہ میں مزید انسانی تباہی سے بچنے کے لیے ہرممکن کوشش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
فریقین نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں اور مشترکہ طور پر بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جس میں اقوام متحدہ محور اور بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصول شامل ہیں۔
دونوں فریق بین الاقوامی برادری کے اتحاد اور تعاون کے حامی ہیں، بالادستی اور طاقت کی سیاست کی مخالفت کرتے ہیں، حقیقی کثیر الجہتی کی پاسداری کرتے ہیں، اور امن، ترقی، مساوات، انصاف، جمہوریت اور آزادی کی انسانیت کی مشترکہ اقدار کو فروغ دیتے ہیں۔مشترکہ بیان کے مطابق۔ فریقین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات میں باہمی اعتماد بنیادی حیثیت رکھتا ہے.

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 20 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 16 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 19 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 14 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 20 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل





