Advertisement

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کےنتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3900 ہوگئی

تفصیلات کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ میں شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 11 صحافی ایک ہزار 524 بچے اور ایک ہزار 444 خواتین شہید ہوچکی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 21st 2023, 5:57 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کےنتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3900 ہوگئی

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو 2 ہفتے مکمل ہونے کے بعد بھی معصوم فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں،اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3900 ہوگئی اور 13500 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ میں شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 11 صحافی ایک ہزار 524 بچے اور ایک ہزار 444 خواتین شہید ہوچکی ہیں۔مغربی پٹی پر بھی حالات کشیدہ ہونے کے باعث اسرائیلی جارحیت سے 75 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی حملوں سے 21 افراد شہید ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ الزیتون اور الشجایا پر ابھی بھی حملے جاری ہیں۔ فلسطینیوں کی امداد کیلئے بھیجے گئے ٹرکوں کیلئے رفح کراسنگ تاحال بند ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی 30 فیصد عمارتیں مکمل تباہ ہیں جبکہ بے گھر افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اسرائیلی فورسز کی غزہ میں عمارتوں، ہسپتالوں، پناہ گزین کیمپوں پر اب بھی بمباری جاری ہے۔ غزہ کے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی کمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ غزہ کو انسانی بحران کا سامنا ہے، بچے گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت 5 لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینی یو این کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 11 hours ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 days ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 19 hours ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 13 hours ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 14 hours ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • a day ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • a day ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 14 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 9 hours ago
Advertisement