پاکستان اور چین کا مین اسٹریم میڈیا کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کا فیصلہ
وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی اور چین کی پولیٹیکل کونسلر مس باؤ ژونگ کی قیادت میں چینی میڈیا کے وفد کے درمیان ملاقات بھی کی گئی


اسلام آباد: پاکستان اور چین نے اپنے مین اسٹریم میڈیا کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی اور چین کی پولیٹیکل کونسلر مس باؤ ژونگ کی قیادت میں چینی میڈیا کے وفد کے درمیان ملاقات بھی کی گئی ۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں کو پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کے ذریعے اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مشترکہ رپورٹنگ اور میڈیا وفود کے تبادلے میں عملی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اپنے ریمارکس میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر آئی معاشی ترقی کے ذریعے امن اور خوشحالی لانے کا مظہر ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے CPEC کی مرکزیت اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کے اہم کردار پر زور دیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے مرحلے میں چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنائے گا۔
چینی سیاسی مشیر نے کہا کہ سی پیک کو محبت کی راہداری بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک میڈیا کے علاوہ آئی ٹی، زراعت اور صنعتی شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا۔

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- ایک گھنٹہ قبل

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج
- 3 منٹ قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 15 گھنٹے قبل

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
- ایک گھنٹہ قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 17 گھنٹے قبل

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج
- 23 منٹ قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 18 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 19 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل











