خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی جلد نجکاری کرکے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں ، نگران وزیر اعظم
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے تک حکومت اس کی ہر ممکن معاونت کرتی رہے گی، انوار الحق کاکڑ


نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا ہے کہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی جلد نجکاری کرکے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی اے سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے عمل پر پیش رفت کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے اس سے متعلقہ تمام اقدامات کے اہداف کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور باقاعدگی سے اس سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیرعظم نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے تک حکومت اس کی ہر ممکن معاونت کرتی رہے گی، خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی جلد سے جلد نجکاری کرکے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل اور نجکاری کے عمل پر پیشرفت سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 12 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 17 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 18 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 14 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 17 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 15 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 days ago






