چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ دستاویز کو غلط طریقے سے استعمال کیا، چارج شیٹ


آفیشل سیکرٹر ایکٹ / سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی معاونت کرنے والے اس وقت کے وزیر خارجہ اور وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر لگنے والی چارج شیٹ منظر عام پر آ گئی ۔
سپیشل عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چارج شیٹ آج چیئرمین پی ٹی آئی کو پڑھ کر سنائی تھی، چارج شیٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم غیرقانونی سائفر اپنے پاس رکھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ دستاویز کو غلط طریقے سے استعمال کیا۔
سائفر پاکستان اور امریکہ کے درمیان انتہائی خفیہ دستاویز تھی، سیکرٹ دستاویز کو ممنوع مقام جلسے میں غلط طریقہ کار سے استعمال کیا،سائفر کی خفیہ معلومات کو غیر ضروری افراد تک پہنچایا، ریاست کے مفاد کیخلاف معلومات آگے استعمال کرنے کے مجاز نہیں تھے۔
چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے اعتماد کرتے ہوئے سائفر آپ کو فراہم کیا،آپ نے سائفر اپنے پاس رکھتے ہوئے سیاسی مقاصد لیے استعمال کیا،آپ نے اس عمل سے سائفر، ملک کے سیکیورٹی سسٹم پر کمپرومائز کیا،آپ کے اس عمل سے ریاستِ پاکستان کی سیفٹی متاثر ہوئی،28 مارچ 2022 بنی گالا اجلاس میں ملزم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ آپ نے سائفرکو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی۔
آپ نے بدنیتی کی بنیاد پر سائفر اپنے حق میں استعمال کرتے ہوئے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، وزارتِ خارجہ کی طرف سے سائفر آپ کو بھیجا گیا، آپ نے پاس رکھا اور واپس نہیں بھیجا۔ آپ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5 اور 9 کے مرتکب ٹھہرے ہیں۔
وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر لگی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جرم میں معاونت کی، جس طرح چیئرمین پی ٹی آئی نے جرم کیا، آپ بھی شریک جرم ٹھہرے ہیں، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5 اور 9 کے مرتکب ٹھہرے ہیں۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 11 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 13 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 15 گھنٹے قبل






