2030 تک سعودی عرب کی جی ڈی پی میں 50 بلین ریال تک حصہ ڈالیں گے


ریاض:سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں ای سپورٹس ورلڈکپ ٹورنامنٹ برائے الیکٹرانک گیم کا اعلان کردیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں ای سپورٹس ورلڈکپ ٹورنامنٹ 2024 کے موسم گرما میں ریاض میں منعقد ہوگا جو کہ ہر سال سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد کیا جائے گا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ورلڈکپ ٹورنامنٹ برائے الیکٹرانک کھیل اسٹیبلشمنٹ کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ یہ غیر منافع بخش ادارہ ہوگا جس کے تحت ہر سال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا کرے گا۔ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ برائے الیکٹرانک کھیلوں کی میزبانی سے سعودی عرب عالمی مقابلوں کی میزبانی کے حوالے سے دنیا کا اہم مرکز سمجھا جائے گا۔
مختلف کلبوں کے شرکا مختلف قسم کے کھیلوں میں حصہ لیں گے اور تمام ہی ای سپورٹس ورلڈ کپ چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کا مقصد 250 ڈومیسٹک کمپنیاں قائم کرنا ہے جس سے 39 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور 2030 تک سعودی عرب کی جی ڈی پی میں 50 بلین ریال تک حصہ ڈالیں گے۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 12 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 19 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل








