پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت کو بڑھانے کے لئے منگل کو غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ،آئی ایس پی آر
میزائل سسٹم کی کامیابی ویپن سسٹم کی مہارت سے ہینڈلنگ اور آپریشنل اور تکنیک کی عکاس ہے


راولپنڈی: پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت کو بڑھانے کے لئے منگل کو غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق غوری ویپن سسٹم کے تجربے سے آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو ثابت کیا گیا۔
غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ سسٹم کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔
کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ ، اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا، انہوں نے کہا کہ میزائل سسٹم کی کامیابی ویپن سسٹم کی مہارت سے ہینڈلنگ اور آپریشنل اور تکنیک کی عکاس ہے۔
انہوں نے پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت کو بڑھانے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کے تعاون کو بھی سراہا۔ صدرمملکت ، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سپاہیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 12 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 8 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 10 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 5 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 5 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago





