اسرائیل پر حماس کے حملے میں مارے جانے والے 1400 افراد میں30 فرانسیسی شہری بھی شامل تھے، ایمانوئل میکرون


فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ دہشت گردی اسرائیل اور فرانس کا مشترکہ دشمن ہے اور اسرائیل اس جنگ میں اکیلا نہیں ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ا نہوں نے کہا کہ اسرائیل پر حماس کے حملے میں مارے جانے والے 1400 افراد میں30 فرانسیسی شہری بھی شامل تھے۔اسرائیل کے دورے پر آئے فرانسیسی صدر نے تجویز پیش کی کہ داعش کے خلاف لڑنے والا اتحاد حماس سے بھی لڑے۔
انہوں نے کہا کہ فرانس پہلے ہی عراق اور شام میں داعش کے خلاف جاری کارروائیوں میں شریک ہے اور وہ داعش کے خلاف بین لاقوامی اتحاد کا حصہ بننے کے لئے تیارہے۔ فرانسیسی صدر نے اس موقع پر اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے ساتھ تنازعہ کےحل کے لئے سیاسی اپروچ اپنائے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی صدر سے پہلے امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک بھی یکجہتی کے اظہار کے لئے اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 20 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 15 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 20 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 17 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 14 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago




