نواز شریف کی طرح عمران خان کی بھی سزا معطل ہو چکی ہے، عدالت میں لطیف کھوسہ کی استدعا

پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو نواز شریف جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں، نواز شریف کی طرح عمران خان کی بھی سزا معطل ہو چکی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کی بشری بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔
بشری بی بی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف پیش کیا کہ 5 اکتوبر کو سماعت ہوئی تو عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کیے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکورٹی اور تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ سپرٹنڈنٹ جیل کوبلا لیتے ہیں وہ بتادیں گے کیا سہولیات اور اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس درخواست پر آرڈر کر کے اگلے ہفتے کیس کو دوبارہ لگا دیں گے۔
وکیل لطیف کھوسہ نے استدعا کی کہ پہلے محفوظ کیے گئے فیصلے سنا دیں ان کیسز کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی، جو سہولت نواز شریف کو دی جا رہی ہے باقیوں کو بھی فراہم کی جائیں، نوازشریف کی طرح چیئرمین پی ٹی آئی کی بھی سزا معطل ہو چکی ہے، تو پھر ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو اسی لئے بلا رہا ہوں کہ تسلی ہو جائے کہ عمل درآمد ہو رہا ہے یا نہیں۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل




