اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو روکنے کے طریقوں پر فوری طور پر کام کرے جس نے بے گناہ لوگوں کی جانیں لی ہیں، سعودی ولی عہد


سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو روکنے کے طریقوں پر فوری طور پر کام کرے جس نے بے گناہ لوگوں کی جانیں لی ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے مابین ٹیلی فونک گفتگو کے دوران غزہ میں جاری فوجی کشیدگی اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے موصول ہونے والی فون کال کے دوران سعودی ولی عہد نے غزہ میں جاری فوجی کشیدگی اور حماس کی جانب سے سات اکتوبر کو اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے کےلیے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی۔
سعودی ولی عہد نے فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق، منصفانہ اور جامع امن کے حصول کو یقینی بنانے کےلیے امن کے راستے کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو کسی بھی طرح سے نشانہ بنانے، انفراسٹریکچر یا اہم مقامات کو ٹارگٹ کرنے کو مسترد کرنے کا حل تلاش کیا جائے
انہوں نے پرامن رہنے، کشیدگی کو روکنے اور اسے اس طرح خراب نہ ہونے دینے کی ضرورت پر زور دیا جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام متاثر ہو۔
بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے بنیادی خدمات کے تحفظ، انسانی اور طبی امداد کی فراہمی کی اجازت دینے پر زور دیا۔
صدر جو بائیڈن نے کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 39 منٹ قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل





