بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کی جارحیت کو رکوانا چاہیے اس جنگ میں غزہ اور اسرائیل میں ہزاروں شہری ہلاک ہو چکے ہیں، محمود عباس

فرانسیسی صدر میکرون نے رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور کہا کہ سات اکتوبر کی جنگ کے بعد یہ کسی مغربی صدر کا فلسطین کا پہلا دورہ ہے۔ ہم غزہ کے متاثرین کے بارے میں سوچتے ہیں، میں غزہ میں شہریوں کی تکالیف دیکھ رہا ہوں۔
فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے کہا ہہے کہ حماس نے جو کچھ کیا وہ فلسطینیوں کے لیے ایک انسانی تباہی اور اسرائیلیوں کے لیے ایک المیہ کا باعث بنا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حماس فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی۔
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا کہ ہم کسی ایسے سیکورٹی اور فوجی حل کو قبول نہیں کریں گے جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بنیں اور خطے کو علاقائی یا حتیٰ کہ عالمی جنگ میں بھی دھکیل دے۔ انہوں نے میکرون سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے خلاف اس جارحیت کو رکوائیں۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے صدر میکرون سے گفتگو میں کہا بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کی جارحیت کو روک دینا چاہیے۔ اس جنگ میں غزہ اور اسرائیل میں ہزاروں شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
فلسطینی رہنما نے اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کیا جارہا ہے۔
محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل اور اس کی حمایت کرنے والے ممالک ہی اس تنازع کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پر ایک بین الاقوامی امن کانفرنس ہونی چاہیے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago





