راولپنڈی : وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، نیب کی طرف شہباز شریف کا کیس آیا ہے، جس میں شہباز شریف کے فیملی ممبر مفرور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہم نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، رات کو کابینہ میں سمری بھیجی تھی۔ان کاکہنا تھا کہ پوری دنیا کے لوگ وطن آنا چاہتے ہیں، مگر ہمارے چور ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ ان چوروں اور ڈاکوؤں کیوجہ سے ہی مہنگائی ہوئی ہے ۔ عمران خان عثمان بزدار کیساتھ ہے تو ہم اس کیساتھ ہیں ۔ شیخ رشید نے غزہ میں اسرائیلی جارجیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا مسئلہ نہ ہوتا تو فلسطینیوں کی حمایت کے لیے باہر نکلتے، کشمیر اور فلسطین آزاد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ این سی او سی اور پاک فوج نے بہترین کام کیا ہے، سعودی عرب سے معمولی جرائم والے قیدیوں کو لا رہے ہیں، سزائے موت اور منشیات کے 30 قیدیوں کو واپس نہیں لا رہے، ایک ارب روپے ہوں تو سینکڑوں قیدی واپس لائے جا سکتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، ایران، قطر اور ترکی کے ساتھ بہتر تعلقات بنانا چاہتا ہے، پاکستان کے امن کے تمام راستے افغانستان سے نکلتے ہیں۔انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 7 کلو یورینیئم بھارت میں چوری ہوا، اس سے پہلے بھی بھارت میں یورینیئم کی چوری کے واقعات سامنے آتے رہے، اس بار عید خاص ہے، میں وزیرِ اعظم کے ہمرا سعودی عرب گیا تھا۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لئے عدالت سے اجازت طلب کی تھی، جس پر عدالت نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی تاہم قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھجوائی تھی۔

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
- 2 منٹ قبل

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 14 گھنٹے قبل

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے
- 31 منٹ قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 14 گھنٹے قبل
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 2 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 12 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 14 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
- 28 منٹ قبل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- 2 گھنٹے قبل