Advertisement
تجارت

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات

ڈونلڈ بلوم اور انوار الحق کاکڑ کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد پر بھی گفتگو ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 27th 2023, 4:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیر اعظم نے ملاقات میں حکومت کی طرف سے ترجیحی شعبوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات، خاص طور پر معیشت کے استحکام، غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے ساتھ ساتھ جاری انتخابی عمل پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر غزہ کی صورتحال سمیت علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ 

ڈونلڈ بلوم اور انوار الحق کاکڑ کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد پر بھی گفتگو ہوئی، ملاقات میں علاقائی اور اہم دو طرفہ ایشوز زیر بحث آئے۔

Advertisement
Advertisement