Advertisement
پاکستان

غیر ملکی پاکستان سے صرف 50ہزار کی رقم لے جا سکتے ہیں ،نگران وزیر داخلہ

نگران وزیر داخلہ نے کہا  کہ ملک سے بے دخل کیے جانے والے شہریوں کے فی خاندان کو زیادہ سے زیادہ 50 ہزار روپے نقد کرنسی تک ہی  اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 27th 2023, 4:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
غیر ملکی پاکستان سے صرف 50ہزار کی رقم لے جا سکتے ہیں ،نگران وزیر داخلہ

اسلام آباد : اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی کے منصوبے سے متعلق تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں ہولڈنگ سینٹرز بنادیے ہیں، غیر قانونی غیر ملکیوں کو وہاں رکھا جائے گا، ان کو وہاں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا  کہ ملک سے بے دخل کیے جانے والے شہریوں کے فی خاندان کو زیادہ سے زیادہ 50 ہزار روپے نقد کرنسی تک ہی  اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی ۔

اس سے زیادہ کرنسی وہ کیش کی صورت میں ہمارے ملک سے نہیں لے جاسکتے، بینکنگ چینلز یا دیگر ذرائع سے منتقلی کے لیے پالیسی بنائی جا رہی ہے جو ایک دو روز میں طے ہوجائے گی۔

 

Advertisement
Advertisement