Advertisement
پاکستان

کیا پاکستان میں انصاف صرف شریفوں کیلیے ہے ،پرویز الٰہی

یاد رہے کہ آج پنجاب اسمبلیوں میں بھرتیوں کے مقدمے میں پرویز الہی کو لاہور ہائیکورٹ طلب کیا گیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 27th 2023, 5:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کیا پاکستان میں انصاف صرف شریفوں کیلیے ہے ،پرویز الٰہی

لاہور : چودھری پرویز الہی نے کہا کہ کیا پاکستان میں انصاف اب صرف شریف خاندان کے لیے ہی رہ گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ ماہ سے ضمانت پر ہوں لیکن پھر بھی مجھے تنگ کیا جا رہا ہے ۔

کیا انصاف کا پیمانہ صرف شریفوں کے لیے ہے تو ہمیں آگا ہ کردیں ہم عدالت انصاف لینے آئیں ہی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انصاف تو وہ ہے جو عوام تسلیم کرے لیکن پاکستان میں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ۔

یاد رہے کہ آج پنجاب اسمبلیوں میں بھرتیوں کے مقدمے میں پرویز الہی کو لاہور ہائیکورٹ طلب کیا گیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement