Advertisement
پاکستان

پاکستان کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گا ،دفتر خارجہ

اسلام آباد گفتگو کرتے ہوئے ممتاز زہر ہ بلوچ نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ چھہتر سال سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 28th 2023, 1:30 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گا ،دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

 انہوں نے آج اسلام آباد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گزشتہ چھہتر سال سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔

 ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ  حق خودارادیت کےلئے کشمیریوں کی منصفانہ اور قانونی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔

بھارتی آئین کے آرٹیکل تین سوستر کی منسوخی اور پانچ اگست دوہزار انیس کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ کشمیر کےعوام کی آواز کو دبانے کی ایک کوشش ہے۔

 مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ کشمیریوں  کو ان کا حق رائے دہی دینے کی بجائے بھارت نے کشمیری قیادت کو پابند سلاسل کردیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر کشمیری باشندوں کو آباد کررہا ہے جس کا مقصد کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 2 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 7 گھنٹے قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 12 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 6 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 7 گھنٹے قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 10 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 13 گھنٹے قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 دن قبل
Advertisement