غیرقانونی مقیم افراد کی جانچ پڑتال کاعمل جاری ہے، نگران وزیر اطلاعات پنجاب
یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، عامر میر


پنجاب حکومت کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افراد کے خلاف آپریشن کیا جائے گا، کسی خاص کمیونٹی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔ غیرکانونی اور غیرملکی افرادکو مختلف اضلاع کے 36مقامات پر رکھا جائے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا، غیرقانونی مقیم افراد کی جانچ پڑتال کاعمل جاری ہے، ابھی تک 33 ہزار غیرقانونی مقیم لوگوں کی نشاندہی کی گئی جن کے پاس کاغذات نہیں ہیں۔یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
عامر میر نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نے ڈیپورٹیشن پلان کی منظوری دے دی، صرف ان لوگوں کو ڈیپورٹس کیا جائے گا جو غیرقانونی ہے، ، کسی خاص کمیونٹی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں کیا جارہا۔
نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مقیم 99 ہزار افراد کو پکڑا جا چکا ہے، 33 ہزار افراد کے پاس کوئی ڈاکومنٹ نہیں تھے۔ غیر قانونی افراد کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے ہولڈنگ ائیریا بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 31 اکتوبر سے غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا شروع ہو جائے گا۔
نگراں وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مہاجرین کی میزبانی کی ہے، پروف آف ریزیڈنس کارڈ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، ان غیرملکیوں کی ٹرانسپورٹنگ صوبے کی ذمہ داری ہے، یہ قانون ہے کہ دستاویزات نہ رکھنے والوں کو ڈی پورٹ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ واپس جانے والوں کو 50 ہزار ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی، جو نہیں جائیں گے انہیں پکر کر ڈی پورٹ کیا جائے گا، خواتین، بچوں اور مریضوں کا خیال رکھا جائے گا۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 14 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 8 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 7 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 8 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 11 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 13 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago






