Advertisement
پاکستان

نگراں وزیراعظم کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وفاقی کابینہ کو غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 28th 2023, 5:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگراں وزیراعظم کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیر کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی سفارشات کی بھی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں معقول اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی بھی توثیق کی جائے گی جب کہ غیر قانونی افغان تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کو غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

نومبر میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) حکام سے مذاکرات کے ایجنڈے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی جب کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement