Advertisement
پاکستان

پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

پرویز الٰہی سے مزیدتفتیش درکار ہے لہٰذا عدالت ریمانڈ فراہم کرے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 28th 2023, 9:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس کی سماعت کی۔ 
 
لاہور کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔

لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور 12 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

اینٹی کرپشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی سے مزیدتفتیش درکار ہے لہٰذا عدالت ریمانڈ فراہم کرے۔

 

Advertisement
Advertisement