چین میں پاکستانی سفیر نے سیچوان ایگریکلچر ایکسپو میں پاکستان نیشنل پویلین کا افتتاح کر دیا
پویلین میں ایک درجن سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے اپنی زرعی مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہے


بیجنگ: چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چینگڈو میں سیچوان ایگریکلچر ایکسپو میں پاکستان نیشنل پویلین کا افتتاح کر دیا، صوبہ سیچوان کے نائب گورنر ہو یون، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے سیکرٹری فرید اقبال اور چینگڈو میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل آغا حنین عباس خان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
پویلین میں پاکستان کے مشہور سیاحتی مقامات کو متعارف کرانے ساتھ ساتھ ملک کی تیار کردہ متعدد زرعی سامان کی نمائش کی جا رہی ہے۔ پویلین میں ایک درجن سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے اپنی زرعی مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہے۔ پویلین نے ایکسپو میں شرکت کرنے والے شرکا کی طرف سے کافی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل اسی دن، سفیر نے نویں سیچوان ایگریکلچر ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
جہاں پاکستان اعزازی ملک ہے۔ اپنے خطاب میں پاکستانی سفیر نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی جو سیاسی اعتماد، سٹریٹجک روابط اور عملی تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور سیچوان کے درمیان قریبی تعاون پر بھی روشنی ڈالی ۔ ایکسپو میں پاکستان کی شرکت پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں جاری تعاون کو تقویت دے گی۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل






