ترجمان فیسکو نے بتایا کہ فیسکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید25بجلی چور وں کو پکڑلیاجو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
فیصل آباد : فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے نیز فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف موثر کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ فیسکو کے نادہندگان سے واجبات کی ریکوری بھی کی جارہی ہے۔ ترجمان فیسکو نے بتایا کہ فیسکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید25بجلی چور وں کو پکڑلیاجو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
ان بجلی چوروں کو46ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور21لاکھ54ہزارسے زائد کے جرمانے سمیت تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1077بجلی چوروں کو28 لاکھ86ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور13کروڑ47لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع جھنگ میں اب تک 340 بجلی چوروں کو12لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 5 کروڑ10لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیاہے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع چنیوٹ میں 361بجلی چوروں کو 11لاکھ 3ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور5کروڑ12لاکھ جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع خوشاب میں 110بجلی چوروں کو 3 لاکھ67ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ78لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع میانوالی میں 414بجلی چوروں کو9لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ8لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع سرگودھا میں 363بجلی چوروں کو8لاکھ 67ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ89 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔
ضلع ٹوبہ میں 263بجلی چوروں کو6لاکھ 64ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ33 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں فیسکو ریجن سے 50روز کے دوران مجموعی طورپر3309 بجلی چوروں کو89لاکھ 80ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور41کروڑ76 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیاہے جبکہ فیسکو ریجن سے2637بجلی چوروں کو گرفتار اور 23کروڑ 98لاکھ سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی ہے۔بجلی چوری میں 3121گھریلو،99کمرشل،82زرعی،اور 7انڈسٹریل کنکشن ملو ث پائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طورپر 3172بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات بھی درج کروادئیے گئے ہیں ۔
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 3 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 6 گھنٹے قبل
جنوبی کوریا کے سابق صدر مارشل لاء کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار
- 6 گھنٹے قبل
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 34 منٹ قبل
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 5 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 5 گھنٹے قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- ایک گھنٹہ قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 4 گھنٹے قبل