کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معاشی صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے


وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بحالی کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے۔
آج کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معاشی صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے میں بہتری لانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت سمگلروں کے خلاف بھی کارروائیاں کررہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف کی جانب سے دیئے گئے ہدف سے زائد محصولات اکٹھے کئے جبکہ مزید محاصل اکٹھے کرنے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب اور یوکرین جنگ کے باعث پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کی معیشتیں متاثر ہوئیں تاہم نگران حکومت نے معیشت کی بحالی کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت کے تمام اشاریوں میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور ترقی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار بہتر ہو رہی ہے اور صنعتی سرگرمیاں بھی مستحکم ہونے کی امید ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ زراعت اور خدمات کے شعبے ترقی کی شرح بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اسی لئے زرعی شعبے کو ہرممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کے استحکام کے لئے پائیدار ترقی کی غرض سے نجی شعبے کو سہولت مہیا کر رہی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ کاروباری اور تاجربرادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ سمگلنگ،ذخیرہ اندوزی اور غیرقانونی منتقلیوں کے خلاف اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں جن سے مہنگائی قابو کرنے اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے اس سلسلے میں سخت کارروائی کرنے پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو سلام پیش کیا۔
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 14 hours ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 10 hours ago

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 14 hours ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 11 hours ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 14 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 3 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 9 hours ago
