Advertisement
تجارت

ایلون مسک کی ٹویٹ کے بعد بٹ کوائن قیمت 10 فیصد گر گئی

کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 10 فیصد سے زیادہ گر گئی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 14th 2021, 10:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت گرنے کی وجہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹ ہے جس میں انھوں نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا اب ماحولیاتی تبدیلی کے خدشات کے پیشِ نظر بٹ کوائن بطور کرنسی تسلیم نہیں کرے گا۔

ایلون مسک کے اعلان کے بعد ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔ یاد رہے کہ مارچ میں ٹیسلا نے کہا تھا کہ وہ بٹ کوائن کو بطور پیسے لے گا تاہم اس موقعے پر ماحولیات کے حوالے سے کارکنان اور کمپنی کے اپنے سرمایہ کاروں نے غصے کا اظہار کیا تھا۔فروری میں ٹیسلا نے اعلان کیا تھا کہ کمپنی نے 1.5 ارب ڈالر کے بٹ کوائن خرید لیے ہیں۔ تاہم جمعرات کو انھوں نے اپنی مارچ میں دی گئی پالیسی تبدیل کر دی ہے۔ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ہمیں بٹ کوائن کی مائننگ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے فوسل فیولز کے حوالے سے خدشات ہیں، خاص طور پر کوئلہ جو کہ کسی بھی ایندھن کے مقابلے میں بد ترین ایمیشنز چھوڑتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کمپنی اپنے بٹ کوائن بیچے گی نہیں بلکہ انھیں اس وقت استعمال کرے گی ۔ بٹ کوائن زیادہ ماحول دوست طریقوں سے بنایا جائے گا۔ماہرین کا خیال ہے کہ ٹیسلا نے ایسا اس لیے کیا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کے خدشات کو کم کیا جا سکے جو کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کو ترجیح دیتے ہیں۔

Advertisement
لکی مروت  میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید

لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید

  • 3 hours ago
اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

  • 3 hours ago
پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہورایئرپورٹ پر قائم

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہورایئرپورٹ پر قائم

  • 2 hours ago
ایس آئی ایف سی کے قیام کا دوسرا سال،  صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں

ایس آئی ایف سی کے قیام کا دوسرا سال، صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں

  • 33 minutes ago
صہیونی فورسز کا  غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 95 فلسطینی شہید

صہیونی فورسز کا غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 95 فلسطینی شہید

  • 3 hours ago
پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا

  • 2 hours ago
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری

  • 3 hours ago
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ،انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ،انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

  • 2 hours ago
یو اے ای نے بھی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

یو اے ای نے بھی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

  • 3 hours ago
لاہور  سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں  زلزلے کے جھٹکے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

  • 37 minutes ago
سندھ سرکار نے کورونا وباء  کے دوران عارضی طور پر بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا

سندھ سرکار نے کورونا وباء کے دوران عارضی طور پر بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا

  • 2 hours ago
امریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھالیں

امریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھالیں

  • 3 hours ago
Advertisement