صوبائی کابینہ کے اجلاس میںآئندہ 4 ماہ کیلئے 2 ہزار 73 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا


نگران پنجاب کابینہ نے آئندہ 4 ماہ کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 24-2023 کے آئندہ 4 ماہ کیلئے 2 ہزار 73 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا، اجلاس میں غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 1 ہزار 718 ارب اور جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 355 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 33ارب روپے کی غیر ملکی فنڈنگ سے بھی ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، پنشن کی مد میں 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 170 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے 4 ہزار900 ترقیاتی سکیموں کیلئے 355 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا، یکم نومبر سے شروع ہونے والے فنڈز کو 120 دنوں کیلئے مختص کیا جائے گا۔
بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے ہیں، سڑکوں اور عمارتوں کی مرمت کے لیے 10 ارب کی منظوری دی ہے۔ پہلی بار گندم کی مد میں 83 ارب روپے قرض اتارا گیا اور وفاقی حکومت کے قرض میں 80 ارب روپے ادا کیے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں نگران حکومت نے اپنا پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کا بجٹ منظور کیا تھا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- an hour ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 4 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 8 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 6 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- an hour ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago





