امریکا مشرقی وسطی میں تنازعات کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے، کملا ہیرس


امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا کہ امریکا کا اسرائیل یا غزہ میں لڑاکا افواج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کملا ہیرس نے کہا کہ امریکا مشرقی وسطی میں تنازعات کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم کسی بھی طرح سے یہاں کوئی جنگی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتے، اسرائیل کو ڈکٹیشن نہیں دیتے کہ اسے کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو مشاورت کے ساتھ ساز و سامان اورسفارتی مدد فراہم کرتا ہے۔ فلسطینی شہری جنگ کے اصولوں اور انسانی امداد کے مستحق ہیں۔امریکا تنازع کو بڑھنے سے روکنا چاہتا ہے اور ایران کو مداخلت کرنے سے خبردار بھی کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے بات ہوئی ہے۔ اسرائیل نے غزہ پر اپنی جنگ کا دائرہ وسیع کردیا ہے، غزہ جنگ اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے سی این این کو بیان دیا کہ امریکی انتظامیہ نے شہریوں کے تحفظ کے بارے میں اسرائیلیوں سے بات کی ہے۔
جیک سلیوان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیلیوں کو شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرنے چاہییں۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 7 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 5 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 9 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 hours ago






