آئندہ الیکشن پی ڈی ایم کے خلاف لڑوں گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی ایک گھٹیا پروگرام تھا،برے لوگوں کا کیا ہوا برا کام تھا۔ خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔
لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن پی ڈی ایم کے خلاف لڑوں گا۔ اگر ہماری گرفتاری مطلوب ہے تو فون کرے میں آ جاؤں گا اور اگر جیل بھیجا گیا تو اندر سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا۔
انہوں نے سی پی او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے پاس تھا، میں کوئی جن نہیں کہ ایک ہی وقت میں تین جگہ پر ہوتا۔ 40 روزہ چلے پر ضرور گیا تھا لیکن مجھے معلوم نہیں کہ کون کی جگہ تھی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زندگی کے مشکل حالات میں سردار رزاق نے میرا کیس لڑا، آج اللہ نے مدد کی اور لال حویلی کو کھول دیا۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں ہم نسلی اور اصلی ہیں، عدالت نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی دونوں سیٹیں عوامی مسلم لیگ کی ہیں اور میں ہی دونوں سیٹوں پر الیکشن لڑوں گا۔ آئندہ الیکشن پی ڈی ایم کے خلاف لڑوں گا جب کہ میں جیل بھی گیا توبھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 6 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 11 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 13 گھنٹے قبل





