Advertisement
پاکستان

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ہرہفتے کو بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 30th 2023, 8:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں  چیئرمین پی ٹی آئی کی ہرہفتے کو بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ہر ہفتے فون پر بات کے لئے درخواست پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کی درخواست پر سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ عدالت نے21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا، اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے واٹس ایپ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرائی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے ہر ہفتہ کے روز بات کرانے کا حکم دیاجائے۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 8 نومبرتک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں تمام تر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں اور حکم کے مطابق سائیکل بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا تھا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے فون پر بات کی اجازت دیں۔ جس کے بعد 21 اکتوبر کو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے برطانیہ میں موجود ان کے بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کروادی گئی۔

Advertisement
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 10 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 7 hours ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 12 hours ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • a day ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 days ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 14 hours ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 7 hours ago
Advertisement