Advertisement
پاکستان

9 مئی کے تمام مقدمات کے چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع

تمام شواہد چالان کے ساتھ لگا دئیے گئے ہیں،پولیس حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 30th 2023, 10:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
9 مئی کے تمام مقدمات کے چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع

9 مئی کے تمام مقدمات کے چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرا دئیے گئے۔ تمام شواہد چالان کے ساتھ لگا دئیے گئے۔

 ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کا جیل ٹرائل ہوگا۔ پی ٹی آئی قیادت نے تعاون کرنے سے انکار کیا۔

چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے پہلے بھی رابطہ کیا گیا انہوں نے تعاون نہیں کیا،چئیرمین پی ٹی آئی کا 9 مئی کے مقدمات میں اب جیل ٹرائل ہو گا جب کہ 9 مئی کے واقعات پر فیصل آباد اور قصور پولیس نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا،

فیصل آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی۔ پولیس افسران نے فیصل آباد میں درج مقدمے پر دونوں ملزمان سے سوالات کیے۔ پولیس افسران نے 9 مئی واقعات پر ڈیڑھ گھنٹے سے زاہد تفتیش کی، تفتیش کے بعد فیصل آباد اور قصور ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوئی۔راولپنڈی پولیس افسران کے بھی 9 مئی واقعات پر تحقیقات کے آغاز کے لیے جلد جیل دورے کا امکان ہے۔

راولپنڈی پولیس 9 مئی کے مزید پہلوؤں پر شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے تفتیش کرے گی۔ یاد رہے کہ راولپنڈی پولیس کو بھی سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 9 مئی کے کیسز میں راولپنڈی پولیس کو تفتیش کی اجازت دی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گوجرانوالہ پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کی درخواست مسترد کردی۔

Advertisement
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 18 hours ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • a day ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 14 hours ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 11 hours ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 16 hours ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 11 hours ago
Advertisement