Advertisement

اسرائیلی فوج نے شمالی اور جنوبی غزہ کو ملانے والی اہم شاہراہ بند کردی

بندش کے نتیجے میں شمالی غزہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج سینکڑوں زخمی اور بیمار افراد ان ہسپتالوں میں پھنس گئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 30th 2023, 10:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی فوج نے شمالی اور جنوبی غزہ کو ملانے والی اہم شاہراہ   بند کردی

اسرائیلی فوج نے شمالی اور جنوبی غزہ کو ملانے والی اہم شاہراہ کو بند کر دیا ہے جس کے نتیجے میں شمالی غزہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج سینکڑوں زخمی اور بیمار افراد ان ہسپتالوں میں پھنس گئے ہیں اور اسرائیل کی طرف سے ان ہسپتالوں کو خالی کرنے کی وارننگ کے بعد ان افراد کواب جنوبی غزہ منتقل کرنا ممکن نہیں رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے ہسپتالوں میں اس وقت سینکڑوں زخمی اور مریض موجود ہیں جن کو جنوبی غزہ منتقل کرنا ممکن نہیں ۔ یو این آر ڈبلیو اے سے تعلق رکھنے والے ٹام وائٹ نے ڈاکٹروں اور دیگر خیراتی اداروں کے اہلکاروں کے ان بیانات کی تصدیق کی ہے شمالی غزہ میں القدس جیسے ہسپتالوں سے مریضوں کو منتقل کرنا ناممکن ہے۔

فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے انہیں اتوار کے روز القدس ہسپتال خالی کرنے کو کہا لیکن ہسپتال کے آس پاس علاقوں میں اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ٹام وائٹ نے بتایا کہ شمال میں بہت سے لوگ یو این آر ڈبلیو اے کے زیر انتظام سکولوں ہسپتالوں میں پناہ کی تلاش میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو کہیں اور منتقل کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ اور دیگر ذرائع نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں موجود لوگ بھوکے اور پیاسے ہیں اور بے حد خوفزدہ ہیں ، بہت سے لوگ روٹی کے ٹکڑوں کے سہارےجسم وجاں کا رشتہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے شمال سے جنوبی غزہ کی اہم سڑک کو بند کر رکھا ہے۔ اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑی نے غزہ کی پٹی کے شمال سے جنوب کی جانب ایک اہم سڑک کو کاٹ دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ ٹینک صلاح الدین روڈ پر، کرنی-نیٹزارم جنکشن کے قریب تھے، جس سے یہ خدشات بھی پید اہو رہے ہیں کہ یہ علاقے کے سب سے بڑے شہر پر پیش قدمی کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

اسرائیلی افواج نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اپنے فوجی دستوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے اور اپنی کارروائیوں کے دوران حماس کے درجنوں کو شہید کردیا ہے۔صلاح الدین روڈ ان دو راستوں میں سے ایک ہے جس کے بارے اسرائیل نے شمالی غزہ کے مکینوں سے کہا تھا کہ وہ جنوبی غزہ کی طرف جانے کے لیے استعمال کریں اور متبادل ساحلی سڑک کے اسرائیلی بحریہ کی فائرنگ رینج میں ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ اسی سڑک کے ذریعے جنوبی غزہ کی طرف جا سکتے تھے۔

Advertisement
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 4 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

  • 12 گھنٹے قبل
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 2 دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • ایک دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 4 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • 2 دن قبل
Advertisement