شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان


اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کوئی رد وبدل نہیں کیا اور شرح سود 22 فیصد ہی مقرر ہے۔ بنیادی شرح سود 20 فیصد پر برقرار رہے گی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی میں کمی کا سلسلہ دوسری ششماہی میں بھی جاری رہے گا، ستمبر 2023 میں مہنگائی کی شرح 33.44 فیصد رہی، شرح سود دوسری بار برقرار رکھی گئی۔مہنگای کم ہوئی ہے لیکن معاشی چیلنج برقرار ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کااعلان اگلے ڈیڑھ ماہ کے لیے کیا گیا ہے، شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ میں کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
ستمبر میں عمومی مہنگائی توقع کے مطابق بڑھی، مہنگائی کی شرح 31.44 فیصد رہی، اکتوبر کے دوران اس میں کمی آئے گی، گیس کے نرخوں میں اضافہ مہنگائی اور جاری کھاتے کے لیے کچھ خطرات کا باعث ہے، خریف کی فصلوں کے ابتدائی تخمینے حوصلہ افزا ہیں، جاری کھاتے کا خسارہ اگست اور ستمبر میں خاصا کم ہوا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 تک مہنگائی کا ہدف کم کر کے 5 سے 7 فیصد ہے، خریف کی اہم فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا، سیمنٹ، پیٹرولیم مصنوعات اور گاڑیوں کی فروخت کے شعبوں میں بہتری آرہی ہے، 2 ماہ میں بڑے پیمانے کی اشیا سازی کی پیداوار بہتر رہی، ستمبر میں برآمدات اور کارکنوں کی ترسیلاتِ زر دونوں میں بہتری آئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بین البینک مارکیٹ میں رقوم کی آمد میں بہتری آنے سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو 20 اکتوبر تک لگ بھگ ساڑھے 7 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم کرنے میں مدد ملی، آئی ایم ایف کے آئندہ جائزے کی کامیاب اور بَروقت تکمیل سے کثیر ملکی اور دوطرفہ مالکاری کی دیگر راہیں کھلنے میں مدد ملے گی۔
اس سے قبل معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری امریکی ڈالر کی تنزلی کے باعث آج شرح سود میں ایک فیصد کمی کا امکان ہے۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 19 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 17 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل







