ہم سیاسی حکومت نہیں اور نہ ہی ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے، نگران وزیر اطلاعات
سیاسی جماعتوں کو آپس میں رابطے کیلئے ہماری ضرورت نہیں، مرتضیٰ سولنگی


نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ہم سیاسی حکومت نہیں اور نہ ہی ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے، سیاسی جماعتوں کو آپس میں رابطے کیلئے ہماری ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے، غیرقانونی مقیم افراد کی مرحلہ وار واپسی کو یقینی بنایا جائے گا، وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان، نگراں وزیر قومی ورثہ جمال شاہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر فارنرز ایکٹ 1946 کے سیکشنز 3 اور 14 بی کے تحت ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو اپنے اپنے وطن واپس بھیجنے کے لئے Repatriation Order کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ غیر ملکیوں کے انخلاءکا مرحلہ باعزت طریقے سے عمل میں لایا جائے۔ اس دوران عورتوں اور بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے ایک ورک پلان پیش کرنے کی منظوری دی جس کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی مرحلہ وار واپسی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ جن غیر قانونی مقیم لوگوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے وہ کسی بھی وقت قانونی طریقے سے واپس آ سکتے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی 10 امیگریشن چیک پوسٹس کو پولیس سٹیشنز کا درجہ دینے اور اس حوالے سے پاسپورٹ رولز 2021ءمیں ان چیک پوسٹوں کو پولیس سٹیشنز نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی۔ یہ 10 چیک پوسٹیں صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد پر واقع ہیں۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر تاجکستان کی وزارت صنعت اور نیو ٹیکنالوجیز اور پاکستان کی وزارت بحری امور کے مابین صنعتی اشیاءاور خدمات کے شعبے میں درآمدات و برآمدات بڑھانے کے لئے تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے وزارت نجکاری کی سفارش پر پاکستان سٹیل ملز کارپوریشن کی نجکاری کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ کا لائحہ عمل تجویز کرے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو سپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی کے حصول کے لئے جنوری 2024 سے جون 2024 تک پبلک پروکیورمنٹس رولز 2004 کے رول نمبر (1)13 اور 35 سے استثنیٰ کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کو 20 ہزار میٹرک ٹن سپاٹ ایل پی جی کارگو کے حصول کے لئے نومبر 2023 سے مارچ 2024 تک پبلک پروکیورمنٹس رولز 2004 کے رول 9، 13، 35 اور 40 سے استثنیٰ کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 6 اکتوبر 2023 اور 27 اکتوبر 2023 کے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 اکتوبر 2023 کے فیصلوں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ قدرتی گیس سے متعلق قیمتوں میں ردوبدل کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں اقتصادی رابطہ کمیٹی آج ہی اجلاس منعقد کرے اور کابینہ سے اپنے فیصلوں کی توثیق کرائے۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی ہے۔ حج 2024 میں پاکستان کے لئے مختص کوٹے کے تحت 1 لاکھ 79 ہزار 210 افراد فرائض حج سرانجام دے سکیں گے، حج پالیسی 2024 کے تحت کوٹہ کو سرکاری اور پرائیویٹ سکیم میں برابر تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 25 ہزار عازمین حج سپانسر شپ سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عازمین کی سہولت کے لئے 20 سے 25 دنوں کے قیام کا بھی حج پیکیج متعارف کرایا جائے گا جس کی مالیت بعد میں متعین کی جائے گی جبکہ 38 سے 42 دنوں کے حج پیکیج جنوبی ریجن کے لئے 10 لاکھ 65 ہزار روپے اور شمالی ریجن کے لئے 10 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔یہ پیکیج گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حج 2024 کے لئے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سہولت اسلام آباد ایئر پورٹ پر دستیاب ہوگی، کراچی اور لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بھی یہ پراجیکٹ مستقبل قریب میں دستیاب ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی آئی اے کے حوالے سے معاملات آگے بڑھے ہیں، چند دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

برصغیر کےعظیم گلوکار، شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے14 برس بیت گئے
- 9 منٹ قبل

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان ہو گیا،تقریبات 6 روز تک جاری رہیں گی
- 14 منٹ قبل

اسحا ق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

آسام میں بھارتی فضائیہ کا ایک او ر جنگی طیارہ گر کر تباہ،ائیر فورس کی تصدیق
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد ڈکلریشن سے عالمی امن قائم ہو رہا ہے، پاکستان نے تیسری عالمی جنگ روکی یہ اعزاز کی بات ہے،طاہر اشرفی
- 4 گھنٹے قبل

لاہور چیمبر میں برآمدات کے فروغ سمیت ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت معاشی استحکام کے مرحلے سے نکل کر اب پائیدار معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے،وزیر خزانہ
- 4 گھنٹے قبل

امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع،ایرانی ذرائع
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
- 6 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 43 منٹ قبل

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 48 ہو گئی
- 6 گھنٹے قبل

ایران۔امریکا امن معاہدہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل اختیار کرلے گا،وزیراعظم
- 3 گھنٹے قبل






.webp&w=3840&q=75)



.jpg&w=3840&q=75)
