اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں یکم نومبر2023 سے اضافے کی منظوری دے دی
وزارت توانائی اور پٹرولیم کی جانب سے پیش کردہ سنگل آئٹم ایجنڈے پر غور کیا گیا


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں یکم نومبر2023 سے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
منگل کو وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد، وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات سمیع سعید، وزیر برائے بجلی و پٹرولیم محمد علی، وفاقی سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ وزارتیں اجلاس میں وزارت توانائی اور پٹرولیم کی جانب سے پیش کردہ سنگل آئٹم ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے مختلف کیٹیگریز کے لیے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں پر نظرثانی کے حوالے سے پیش کردہ سمری مالی سال 24 ۔ 2023 پر دوبارہ غور کیا گیا۔ ای سی سی نے تفصیلی بحث اور غور و خوض کے بعدگیس کی قیمتوں میں یکم نومبر2023 سے اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔
ای سی سی نے اس سے قبل 23 اکتوبر 2023 کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جمع کرائی گئی سمری پر غور کیا اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے 30 تاریخ کو اپنے اجلاس میں اس سمری کو نظر ثانی کے لیے دوبارہ ای سی سی کو بھیجا تھا۔ ای سی سی نے خصوصی اجلاس میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں ترمیم کی منظوری دی

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 6 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 7 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 9 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 9 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 گھنٹے قبل






