Advertisement

غزہ میں فوری جنگ بندی لاکھوں فلسطینیوں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکی ہے، اقوام متحدہ

زہ میں شہید بچوں کی تعداد 3400 سے زائد ہے جبکہ 6300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، یونیسف

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 31st 2023, 5:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں فوری جنگ بندی لاکھوں فلسطینیوں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکی ہے، اقوام متحدہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کےکمشنر جنرل فلپ لازارینی کہا ہے کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری جنگ بندی لاکھوں افراد کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نےسلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس میں اسرائیل پر فلسطینیوں کی اجتماعی سزا اور شہریوں کی جبری نقل مکانی کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ خوراک اور دیگر امداد کی تلاش میں فلسطینیوں کی طرف سے ادارے کے گوداموں میں داخل ہونے کے بعد شہری نظم و نسق میں مزید خرابی ہوئی ہے اور یہ صورت حال غزہ میں اقوام متحدہ کے سب سے بڑے ادارے کے لیے کام جاری رکھنا ناممکن نہیں تو انتہائی مشکل ضرور بنا دے گا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی کارروائی کی خوفناک منظر کشی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں شہید بچوں کی تعداد 3400 سے زائد ہے جبکہ 6300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں،اس کا مطلب یہ ہے کہ غزہ میں روزانہ 420 سے زائد بچے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں کہیں بھی کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ بنیادی ضروریات تباہ ہو رہی ہیں، ادویات، خوراک، پانی اور ایندھن ختم ہو رہے ہیں اور نکاسی آب کے نظام کو نقسان پہنچنے کے باعث سڑکیں سیوریج کے گندے پانی سے بھرنے لگی ہیں جو بہت جلد صحت کے بڑے خطرے کا باعث بنے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یونیسیف اقوام متحدہ کی طرف سے پانی اور صفائی کے معاملات کی نگرانی کرتا ہے لیکن صاف پانی اور صفائی کی کمی ایک تباہی پیدا کرنے والی ہے۔

فلپ لازارینی نے کہا کہ غزہ میں جاں بحق افراد تعداد 2019 کے بعد سے دنیا کے تنازعات والے علاقوں میں سالانہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ کولیٹرل نقصان نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مصر سے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہونے والے مٹھی بھر قافلے غزہ میں پھنسے 20 لاکھ سے زائد افراد کی ضروریات کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں۔ غزہ میں امداد دینے کا نظام ناکام ہونے والا ہے جب تک کہ غیر معمولی انسانی ضروریات کے مطابق رسد کے بہاؤ کو بامعنی بنانے کے لیے سیاسی عزم نہ ہو۔

Advertisement
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • a day ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 7 hours ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 10 hours ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 9 hours ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 12 hours ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 days ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • a day ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 11 hours ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 12 hours ago
Advertisement