شو میں پاکستان، چین، اٹلی، جاپان، کوریا، ترکی، برطانیہ، امریکہ اور دیگر ممالک کے پویلین شامل ہیں


دبئی میں ہونے والے سہ روزہ بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ تجارتی میلے میں پاکستان کی 36 کاسمیٹکس کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔
شرقِ اوسط خطے میں خوبصورتی، بالوں، خوشبوؤں اور تندرستی کے لیے بیوٹی ورلڈ سب سے بڑا بین الاقوامی تجارتی میلہ ہے۔ عالمی مصنوعات اور برانڈز کی ٹھوس نمائندگی کے ساتھ نمائش نے صنعت کی نشوونما اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میلے کا 27 واں ایڈیشن دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری ہے۔
پاکستان اس شو میں براہِ راست نمائش کنندگان اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک پویلین کے ساتھ شریک ہے۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے میلے کا دورہ کیا اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کمپنیوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان کی معاشی مشکلات کے پیشِ نظر عالمی سطح پر ان کمپنیوں کی فعال شرکت ایک قابلِ ذکر کامیابی ہے۔
منتظمین کے مطابق شو میں حسن کی صنعت سے 50 ہزار سے زیادہ تجارتی خریداروں کی شرکت اور 60 سے زائد ممالک کے 1,750 نمائش کنندگان کی میزبانی کی توقع ہے۔
شو میں پاکستان، چین، اٹلی، جاپان، کوریا، ترکی، برطانیہ، امریکہ اور دیگر ممالک کے پویلین شامل ہیں جو خوشبوؤں، کاسمیٹکس اور سکن کیئر، بیوٹی ٹیک، ذاتی نگہداشت اور حفظانِ صحت، بال، ناخن اور دیگر متعلقہ مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 8 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 11 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 13 گھنٹے قبل






