Advertisement
تجارت

پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے امریکا ، چین اور برطانیہ سر فہرست

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 1.376 ار ب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 31st 2023, 7:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے امریکا ، چین اور برطانیہ سر فہرست

جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا ، چین اور برطانیہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ممالک رہےہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 1.376 ار ب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.04 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ میں امریکا کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.658 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پاکستانی برآمدات کے حوالے سے چین دوسرا برآمدی مقام رہا جسے مالی سال کی پہلی سہ میں 633.37 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں۔گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ میں چین کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 26.42 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال کی پہلی سہ میں برطانیہ کو 518.94 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 519.94 ملین ڈالر تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یو اے ای کو 472.166 ملین ڈالر اور جرمنی کو 364.44 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی۔ اسی طرح ہالینڈ کو 382.24 ملین ڈالر اور اٹلی کو 299.15 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں۔ سپین کو مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 363.93 ملین ڈالر جبکہ افغانستان کو 128.53 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں۔

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بنگلہ دیش کو 144.50 ملین ڈالر، فرانس کو 130.74 ملین ڈالر، بیلجیم کو 136.58 ملین ڈالر، سعودی عرب کو149.27 ملین ڈالر جبکہ ترکیہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 90.27 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا۔

Advertisement
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 15 hours ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 20 hours ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 20 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 days ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 3 days ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 days ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 14 hours ago
Advertisement