انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا جبکہ نگران حکومت لیول پلیئنگ فیلڈ یقینی بنائے گی، نگران وزیراعظم
الیکشن کمیشن نے کسی بھی سیاسی پارٹی پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے، انوار الحق کاکڑ


نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا جبکہ نگران حکومت لیول پلیئنگ فیلڈ یقینی بنائے گی، ہم نے ہر محاذ پر فلسطین کے لیے آواز بلند کی ، پاکستان اسرائیل جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے،نگران حکومت کے موثر انتظامی اقدامات سےاشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
میو ہسپتال لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر اعظم نے کہاکہ دنیا کا کوئی بھی ملک غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور پر اپنے ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دیتا ، یہ تاثر غلط ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جارہے ، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تمام تارکین وطن کو واپس ان کے ممالک میں بھیجا جائے گا۔ کسی بھی دوسرے ملک کا شہری قانونی طور پر ویزہ لے کر پاکستان آسکتا ہے۔
وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے انعقاد کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا، انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو ہر معاونت فراہم کریں گے اور سب کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ کو یقینی بنائیں گے۔ حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا ایک مخصوص طریقہ کار ہے جس پر مکمل عملدرآمد کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ہمیں اپنے عمل کے ذریعے دوسروں کے لیے مثال بننا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے کسی بھی سیاسی پارٹی پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔حکومت کی پالیسی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی سہولیات فراہم کی جائیں۔ہر سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں اور اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔نگران حکومت کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام نہیں کرے گی۔ نگراں حکومت کس طرح غیر قانونی و غیر آئینی عمل کر سکتی ہے؟ پی ٹی آئی پر پابندی نگراں حکومت کا مینڈیٹ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے وفادار امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ہم نے ہر محاذ پر فلسطین کے لیے آواز بلند کی ہے ۔غزہ پر او آئی سی اجلاس میں پاکستانی وزیر خارجہ نے بھرپور نمائندگی کی ہے۔چین کے حالیہ دورے میں بین الاقوامی رہنمائوں سے بھی اس تنازعہ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔یہ طویل عرصہ سے حل طلب عالمی تنازعہ ہے ۔پاکستان اس حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونا چاہیے تاکہ مظلوم فلسطینوں کو امداد پہنچائی جا سکے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ آئی ایم ایف کا وفد 2 نومبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔اس حوالے سے پاکستان کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے حوالےسے امور کامیابی سے طے پا جائیں گے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ ایس آئی ایف سی کو پارلیمنٹ کے ذریعے مکمل تحفظ حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے حکومت کے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد آٹا ، چینی ، گھی اور دالوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش اور اجناس کے نرخوں میں کمی آئی ہے۔امید ہے آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہو گی۔ا
سیاحت کے فروغ کے حوالے سے جہاں ضرورت ہوگی وفاقی حکومت پنجا ب کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ثقافت کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔ توقع ہے کہ دیگر صوبے بھی سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔ حالیہ دورہ لاہور سے پنجاب حکومت کے بہت سے ترقیاتی منصوبوں بارے آگاہی حاصل ہوئی ہے
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- ایک دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 13 گھنٹے قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 19 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 19 گھنٹے قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 19 گھنٹے قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 2 دن قبل

