Advertisement

غزہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد دنیا کے اخلاقی ضمیر پر ایک داغ ہے، یو اے ای

متحدہ عرب امارات نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 31st 2023, 10:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد دنیا کے اخلاقی ضمیر پر ایک داغ ہے، یو اے ای

متحدہ عرب امارات نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی خطرناک تعداد دنیا کے اخلاقی ضمیر پر ایک داغ ہے۔

اقوامِ متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ لانا نسیبہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی جانیں مساوی تحفظ کی مستحق ہیں۔ غزہ میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران ہلاک ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد گذشتہ چار سالوں میں عالمی سطح پر تنازعات میں ہلاک ہونے والے بچوں کی کل تعداد سے زیادہ ہے۔

انہوں نے غزہ میں ہلاک شدہ 3,457 بچوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اور کچھ نہیں تو اس سے ہمارے اخلاقی ضمیر کو ضرور داغدار ہونا چاہیے۔ ہمیں ابھی جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا طبلِ جنگ بج رہے ہیں اور اگر کونسل اسرائیل کو جنگ جاری رکھنے دے تو یہ اس کی سلامتی کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

Advertisement
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 21 hours ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 hours ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • a day ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 hours ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 hours ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • a day ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 days ago
Advertisement