Advertisement

غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے خلاف 3 ممالک کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

جنوبی اور لاطینی امریکا کے تین ممالک بولیویا، کولمبیا اور چلی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 1st 2023, 5:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے خلاف 3 ممالک کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

جنوبی اور لاطینی امریکا کے تین ممالک بولیویا، کولمبیا اور چلی نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے جنگی جرائم کے ارتکاب اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بولیویا کے صدر لوئس آرس کی انتظامیہ کی عہدیدار ماریا نیلا پراڈا نے ایک بیان میں کہا کہ ہم غزہ کی پٹی پر حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جن میں اب تک ہزاروں شہریوں کی جانیں جا چکیں اور لاکھو ں فلسطینیوں کو زبر دستی بے گھر کردیا گیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ ان کا ملک غزہ کے مکینوں کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد روانہ کر رہا ہے۔

قبل ازیں بولیویا کے نائب وزیر خارجہ فریڈی مامانی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ان کی حکومت نے غزہ کی پٹی میں جارحانہ اور غیر متناسب اسرائیلی فوجی حملے کی مذمت اور اس سے قطع تعلق کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی اسرائیلی فوج کی غزہ میں کارروائی کے بعد بولیویا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے جو دس سال بعد 2019 میں بحال ہوئے۔حماس نے بولیویا کی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اقدام کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔حماس نے ان عرب ممالک پر بھی ایسا کرنے کے لیے زور دیا جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چلی، جہاں عرب دنیا سے باہر سب سے زیادہ فلسطینی آباد ہیں نے بھی کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قانون کی ناقابل قبول خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجاً اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا رہا ہے۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب جنوبی امریکا کے ایک اور ملک کولمبیا نے اسرائیل کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے کہا ہے۔

جنوبی امریکا کے سب سے بڑے ملک برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے بھی اسرائیل پر جنگ بندی پر زور دیا ہے۔واضح رہے کہ برازیل کے پاس اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت ہے۔برازیلی صدر نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی عسکریت پسندوں کا حملہ غزہ میں لاکھوں بے گناہوں کے قتل کا جواز نہیں ہو سکتا۔

Advertisement
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • a day ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • a day ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • a day ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • a day ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • a day ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 days ago
Advertisement