Advertisement
تجارت

ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

سال کی پہلی سہ ماہی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو88.47 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.09 فیصد ذیادہ ہے، اسٹیٹ بینک

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 1st 2023, 5:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں  سالانہ بنیادوں پراضافہ

ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو88.47 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.09 فیصد ذیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو75.56 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ ستمبرمیں پھلوں کی برآمدات کاحجم 22.21 ملین ڈالررہا، جواگست میں 28.47 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 18.71 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو232.30 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو57.63 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.03 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو45.76 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، ستمبرمیں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 20.55ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 19.95 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 13.49 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 172.34 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا

Advertisement
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • ایک دن قبل
Advertisement