عمران خان بالکل ہشاش اور صحت مند نظر آئے، ڈاکٹر فیصل سلطان


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ان کے ذاتی معالج نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جہاں انہوں نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ وہ بالکل ہشاش اور صحت مند نظر آئے۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفت گو میں ڈاکٹر سلطان نے کہا کہ ہم نے ان سے صحت کے بارےمیں دریافت کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ بظاہر عمران خان کو سلوپائزنگ دینے کی کوئی علامت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا وہ مکمل تندرست ہیں، انہوں نے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی وہ کم خوراک روٹین میں کھاتے ہیں، ان کا مزاج بالکل ٹھیک ہے اور وہ اپنی خوراک سے مطمئن ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو#قوم_کا_حوصلہ_عمران_خان pic.twitter.com/Spjt6T1we9
— PTI (@PTIofficial) November 2, 2023
انہوں نے کہا کہ طبی معائنے میں ایسی کوئی بات محسوس نہیں ہوئی کہ جس سے اندازہ ہو کہ انھیں سلو پوائزن دیا گیا، شاید کسی موقع پر انھوں نے کسی خدشے کا اظہار کیا ہو تو شاید اسے غلط بیان کر دیا گیا ہو، ظاہری ملاحظہ میں ان کی صحت درست تھی اور سلو پوائزن کے حوالے سے کوئی ایسی علامات موجود نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے غذا کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کی، وہ صحت مند انسان کی طرح محدود خوراک لیتے ہیں، جیل میں شاید وہ اس طرح ورزش نہیں کر پا رہے جس طرح وہ گھر میں کرتے تھے۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 16 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 10 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 16 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 11 hours ago



