جی این این سوشل

پاکستان

فواد چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

فواد چوہدری کو بکتر بند گاری میں منہ پر کپڑا ڈال کر اسلام آباد کچہری لایا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فواد چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

فواد چوہدری کو بکتر بند گاری میں منہ پر کپڑا ڈال کر اسلام آباد کچہری لایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے شہری ظہیر سے نوکری دینے کے وعدے پر 50 لاکھ روپے لئے، اور پیسوں کی واپسی کے تقاضے پر شہری کو قتل کی دھمکیاں دیں۔ عدالت نے سابق وزیر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

فواد چوہدری کے کچہری پہنچنے سے قبل ہی ان کے دونوں بھائی اور اہلیہ وہاں موجود تھے۔ فواد چوہدری کوڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، تو فواد چوہدری کے بھائی اور وکیل فیصل چوہدری نے اعتراض اٹھایا کہ فواد چوہدری کے چہرے پر کپڑا کیوں ڈالا گیا۔

فواد چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے میرے وکلا سے ملنے دیا جائے۔ جس پر جج عباس شاہ نے انہیں وکلا سے ملنے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد پولیس نے عدالت سے فواد چوہدری کی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور بتایا کہ فواد چوہدری کو ظہیر نامی شخص کی جانب سے درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے عدالت میں ایف آئی آر بھی پڑھ کر سنائی۔

فواد چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ میرے پھیھپڑوں کا مسئلہ ہے، مجھے ڈاکٹر تک رسائی دی جائے۔ مجھےبچوں سےملنے کیلئے رسائی دی جائے۔ ظہیر نامی شخص اتنا سست ہے کہ عدالت بھی نہیں آسکے۔بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

فواد چوہدری کو گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کی تصدیق ان کے بھائی فیصل چوہدری اور ان کی اہلیہ حبا فواد نے کی۔

فواد چوہدری کی اہلیہ اور بھائی فیصل چوہدری کے مطابق صبح اسلام آباد پولیس کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں کچھ لوگ آئے جو فواد کو لیکر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

پاکستان

 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں تفتیشی افسر پر جرح مکمل نہ ہو سکی

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں تفتیشی افسر پر جرح مکمل نہ ہو سکی

 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے تفتیشی افسر پر جرح مکمل نہ ہو سکی، جس کی وجہ سے عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جہاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی پر سخت آرڈر پاس کرنے کی استدعا کی گئی،  نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل سے نہیں فیصلہ سنانے سے روکا ہے،  بشریٰ بی بی کے وکلا جرح مکمل کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں،  25 سماعتیں ہو چکی ہیں، کیس کے آخری گواہ پر جرح مکمل نہیں ہو رہی۔

معاون وکیل خالد یوسف  چودھری نے عدالت کو  بتایا کہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کچھ دیر میں عدالت پہنچ جائیں گےو بعد ازاں وکیل عثمان گل عدالت پہنچنے تو تفتیشی افسر پر جرح کا آغاز ہوا، تاہم جرح مکمل نہیں ہو سکی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارت عرب ممالک کے لیے ایک ناقابل اعتبار اتحادی، اسرائیلی قبضے کے خلاف ووٹنگ سے اجتناب

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت عرب ممالک کے لیے ایک ناقابل اعتبار اتحادی، اسرائیلی قبضے کے خلاف ووٹنگ  سے اجتناب

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی، قرارداد میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بہت سے ممالک نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کی قرارداد کی حمایت کی ہے ، اسرائیل کے لیے فلسطینی سرزمین پر اس کا غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

ہندوستان کی جانب سے ووٹنگ سے اجتناب کیا گیا ہے، اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان نے برکس گروپ کے بقیہ ممالک اور جنوبی ایشیا کے بیشتر ممالک سے تعلق توڑ دیا۔

مسلمانوں کے طرف بی جے پی کی پالیسیاں اور اسرائیلی حملوں کی حمایت ایک دانستہ حکمت عملی ہے جس کا مقصد مسلمانوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

بھارت کا اجتناب غیر جانبداری نہیں ہیں بلکہ بزدلی کی علامت ہے، جو اپنے نئے بہترین دوست اسرائیل کو ناراض کرنے سے ڈرتا ہے کیونکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو قریبی دوست شمار کرتے ہیں۔

اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان عرب ممالک کے لیے ایک ناقابل اعتبار اتحادی ہے اور عالمی انصاف اور انسانی حقوق کی پاسداری کرنے کا صرف بہانہ کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیٹوں اور ووٹوں کا مسئلہ، کشمیری عوام کا عدم اطمینان کا اظہار

انتخابات سے پہلے مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے اختیارات کو مزید کم کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیٹوں اور ووٹوں کا مسئلہ، کشمیری عوام کا عدم اطمینان کا اظہار

مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیٹوں اور ووٹوں کا معاملہ، کشمیری عوام نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو برقرار رکھتے ہوئے دسمبر 2023 میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتخابات کا حکم دیا تھا، انتخابات سے پہلے مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے اختیارات کو مزید کم کر دیا۔

مودی حکومت کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات منتقل کر دیئے گئے جو کشمیریوں کو قبول نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی کامیابی کا بہت زیادہ انحصار جموں پر ہے، اسی تناظر میں نئی حلقہ بندیوں میں جموں کی کم آبادی کے باوجود اسے زیادہ نشستیں دیں جو غلط حد بندی میں آتی ہیں جس سے کشمیری عوام میں عدم اطمینان پیدا ہوا ہے۔

مودی حکومت کو مسلح حملوں اور حکومت پر عوامی عدم اطمینان جیسے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر کے ووٹر بنیادی طور پر استحکام، ترقی، ملازمت کے مواقع، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال جیسی سہولیات چاہتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll