جی این این سوشل

صحت

کانگو وائرس کا شکار،کوئٹہ کے سول اسپتال کے ایک ڈاکٹر انتقال کر گئے

وائرس کا شکار ہونے والے دیگر 7 افراد کی حالت تشویشناک ، ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کانگو وائرس کا شکار،کوئٹہ کے سول اسپتال کے  ایک ڈاکٹر انتقال کر گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کوئٹہ کے سول اسپتال کے 5 ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار ، ایک ڈاکٹر انتقال کر گیا۔

وائرس کا شکار ہونے والے دیگر 7 افراد کو تشویشناک حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، اس کے علاوہ کوئٹہ کے سول اسپتال، شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کر دیئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان نے کانگو وائرس سے ایک ڈاکٹر کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے ، ڈاکٹر شکر اللہ کو گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال متنقل کیا گیا تھا، ڈاکٹر شکر اللہ تین روز قبل کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

تفریح

اداکارہ نازش جہانگیر کی فراڈ کے مقدمے میں عبوری ضمانت خارج

اداکارہ کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد یرخارج کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اداکارہ نازش جہانگیر کی  فراڈ کے مقدمے میں عبوری ضمانت خارج

لاہور کی عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف  تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے فراڈ کا  مقدمہ درج کررکھا ہے۔ سیشن کورٹ لاہور نے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ اداکارہ کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد یرخارج کی گئی۔

نازش جہانگیر کے خلاف اداکارہ اذان اسود ہارون نے مقدمہ درج کروایا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی۔

دو ماہ گزرنے کے باجود اداکارہ نازش جہانگیر نے نہ 25 لاکھ روپے اور نہ ہی گاڑی واپس کی۔ عدالت نے مقدمے کے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات

ملاقات میں ایران پاکستان باہمی حمایت اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے سمیت غزہ جنگ بندی اور فلسطین ، لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران پاکستان باہمی حمایت اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور فلسطین پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور فلسطین اور لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اچھے ہمسایہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، ایران کے ساتھ روابط اور ثقافتی تعلقات کو بہتر بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور فلسطین اور لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے پر زور دیا۔

ملاقات میں ایران پاکستان باہمی حمایت اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا کا قطری شہریوں کےلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

قطر امریکا میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کا قطری شہریوں کےلئے ویزا فری انٹری  کا اعلان

قطر امریکا میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر کے شہریوں کے لیے امریکا میں داخلے کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ قطر امریکا میں ویزا فری انٹری کا حامل پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

امریکی حکام نے بیان میں کہا کہ قطر ویزا سے استثنی کی سخت شرائط اور تقاضوں پر پورا اترتا ہے جس کے پیش نظر اسے ویزہ فری ممالک میں شامل کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll