جی این این سوشل

علاقائی

خیبر پختونخواہ ہیلتھ کئیر کی مزید بہتر کارکردگی پر رپورٹ جاری

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے کے دوران 2,575 ایچ سی ای رجسٹرڈ ہوئے اور 10,909 کو فیلڈ میں جیو ٹیگ کیا گیا۔کمیشن صحت کی دیکھ بھال کے مراکز کے عملے کو کم سے کم سروس ڈیلیوری کے معیارات پر باقاعدگی سے تربیت فراہم کرتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخواہ ہیلتھ کئیر کی مزید بہتر کارکردگی پر رپورٹ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیبرپختونخواہ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔جاری ہونے والے رپورٹ کے مطابق جس میں پورے خیبر پختونخوا میں صحت کی دیکھ بھال کے ضوابط اور معیار میں اضافے میں نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے کے دوران 2,575 ایچ سی ای رجسٹرڈ ہوئے اور 10,909 کو فیلڈ میں جیو ٹیگ کیا گیا۔کمیشن صحت کی دیکھ بھال کے مراکز کے عملے کو کم سے کم سروس ڈیلیوری کے معیارات پر باقاعدگی سے تربیت فراہم کرتا ہے۔

اکتوبر کے مہینے میں 16 ہسپتالوں کے 49 عملے کو تربیت دی گئی۔رواں ماہ کے دوران 16 ہسپتالوں کو پروویژنل لائسنس جاری کیے گئے۔ ماہر تشخیص کاروں نے صوبے بھر کے 13 ہسپتالوں کا جائزہ لیا۔رپورٹ کے مطابق ایچ سی سی کی ٹیموں نے مجموعی طور پر 297 صحت کی سہولیات کا معائنہ کیا۔ جن میں سے 96 کو نوٹس جاری کیے گئے، اور 31 کو ضابطے کی پابندی نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔کمیشن کو اس سہ ماہی کے دوران 223 شکایات موصول ہوئیں اور 20 فیصد کو کامیابی سے حل کیا گیا۔

یم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال، پشاور کے باہمی تعاون سے بائیو میڈیکل آلات پر پانچ روزہٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انسپکٹرز اور اسسرز نے شرکت کی۔خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ندیم اختر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ خیبرپختونخوا میں مریضوں کی حفاظت اور صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ شفافیت، جوابدہی اور صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں اعلیٰ ترین معیار کے لیے کمیشن کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 

پاکستان

5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخاب نتائج بھگتنا ہوں گے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں دستاویزات جمع کرنے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخاب نتائج بھگتنا ہوں گے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابی کیس کی سماعت کے دوران ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ نے ریمارکس دیے کہ 5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخاب کروائے ہیں، اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے دستاویزات جمع کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت کی استدعا کی کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت دواکتوبرتک ملتوی کردی

ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کی، چییرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ہمارے وکیل آج پیش نہیں ہو سکتے، تین ہفتوں کا وقت دے دیں۔

ممبر بلوچستان نے پوچھا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کیا چمکنی میں ہوئے تھے؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نہیں، انتخابات اسلام آباد میں بھی ہوئے تھے، دستاویزات جمع کروانی کے لیے 10 تک کا وقت دیں۔

ممبر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے کہا کہ یہ آپ نے اچھا کہا کہ ان شاء اللہ آپ کو ریکارڈ دے دیں گے۔

اس موقع پر ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ ویسے آپ نے الیکشن کہاں کرائے تھے؟ 5 سال کے اندر آپ نے انتخاب نہیں کروائے، 5 سال کے بعد انٹرا پارٹی انتخاب کروائے، اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

کمیشن نے الیکشن کمیشن حکام سے پوچھا کہ اگر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو ہم اب بھی تسلیم نہیں کرتے تو کیا مستقبل ہوگا، جس پر ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے کہاکہ پارٹی کا کوئی تنظیمی ڈھانچہ نہیں رہے گا۔

ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ فرض کریں ہم پی ٹی آئی انٹرا پارٹی تسلیم نہیں کرتے؟ الیکشن ایکٹ کے تحت پارٹی پر 5سال کی پابندی لگ سکتی ہے، انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر ہم کیا کارروائی کرسکتے ہیں۔

جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم آپ کو اس معاملے پر بھرپور معاونت فراہم کریں گے تاہم اس معاملے پر الیکشن کمیشن جو کرسکتا تھا اس نے کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے، چیئرمین تحریک انصاف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر

یئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔

اسلام آباد میں انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا پارٹی کا سٹرکچر موجود ہے، امید ہے 2 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن ہماری راہ میں مزید رکاوٹیں نہیں ڈالے گا، لاہور کا جلسہ اپنے وقت پر ہو گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی اب چیزیں واضح کر چکی ہے، الیکشن کمیشن کے لئے یہ مناسب نہیں وہ ایک پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر بات کرے اور باقیوں کو چھوڑ دے۔ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، ہم نے جو دستاویزات جمع کروائی تھیں وہ ابھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پاس ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے سے تمام دستاویزات طلب کی جائیں، پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا میں "اختیار عوام کا" موبائل ایپ کا افتتاح

عوامی پورٹل کے ذریعے خیبر پختونخوا اور اوورسیز پاکستانی اپنی تمام جائز شکایات حکومتی ایوانوں تک پہنچا سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا   میں "اختیار عوام کا" موبائل ایپ کا افتتاح

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے وزیراعلی عوامی پورٹل "اختیار عوام کا ،اصلاح یا سزا" موبائل ایپ کا افتتاح کردیا۔

اس ایپ کا سلوگن اختیار عوام کا ہے. اس عوامی پورٹل کے ذریعے خیبر پختونخوا اور اوورسیز پاکستانی اپنی تمام جائز شکایات حکومتی ایوانوں تک پہنچا سکیں گے.

ایپ کے ذریعے صحت، تعلیم، امن و امان، لینڈ ریونیو، کرپشن، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شکایات کی جا سکیں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ چیک پوسٹوں سے عوام کو تکلیف ہے لہٰذا جن چیک پوسٹوں کی ضرورت نہیں انھیں ختم کریں گے۔عوام کو اختیار دے رہے ہیں کیونکہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ہمیں اختیار دیا ہے، تمام اضلاع میں بھرتیاں مقامی ڈومیسائل پر ہوں گے۔ حقیقی جمہوریت بھی یہی ہے عوام اور حکومت میں رابطہ ہو۔

عوامی پورٹل کے اجراء سے عوامی شکایات پر عمل درآمد تیز ہوجائے گا. اس پورٹل میں محکموں سے متعلق عوامی رائے بھی شامل ہے جس کے ذریعے وزیر اعلی اپنے صوبے کے عوام کے جذبات اور احساسات سے باخبر رہینگے۔ جبکہ تمام محکموں اور افسران کی ریئل ٹائم نگرانی ممکن ہوپائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll