جی این این سوشل

علاقائی

خیبر پختونخواہ محکمہ تعلیم نے گرلز سکولوں میں مردوں کے داخلہ پر پابندی عائد کردی

سیٹیزن پورٹل پر ملنے والی شکایات کے تناظر میں پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخواہ محکمہ تعلیم نے گرلز سکولوں میں مردوں کے داخلہ پر پابندی عائد کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے گرلز سکولوں میں مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی، سیٹیزن پورٹل پر ملنے والی شکایات کے تناظر میں پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (زنانہ) کو باقاعدہ مراسلہ بجھوا کر فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گرلز سکولوں میں غیر متعلقہ افراد کو فوٹوگرافی کی اجازت نہیں۔پروگرامز یا کسی بھی ایونٹ کے لئے مہمان خصوصی بھی فی میل آفیسر ہی ہوں گی۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے فیمیل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو مزکورہ فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


رابطہ کرنے پر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر عزیز اللہ خان نے کو بتایا کہ وہ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کیجانب سے گرلز سکولوں میں مردوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں بھی ایسا ہی ایک فیصلہ ہوا تھا جس پر بعد ازاں عمل درآمد نہ ہو سکا۔ گرلز سکولوں میں ڈائریکٹوریٹ یا سیکرٹریٹ حکام ہی ویزٹ کرتے رہتے ہیں لہذا انکو مذکورہ فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ ڈائریکٹوریٹ یا سیکرٹریٹ لیول پر خواتین سٹاف و آفیسرز موجود ہیں صرف وہ ہی خواتین سکولوں کا ویزٹ کیا کریں ۔


عزیز اللہ نے بتایا کہ آج تک وہ یا تنظیم کے دیگر ممبران کبھی بھی خواتین سکولز کسی میٹنگ یا دیگر پروگرامز میں نہیں گئے نہ وہ جانا چاہیں گے اگرچہ صوبائی تنظیم میں خواتین اساتذہ کی ایک بڑی تعداد میں نمائندگی موجود ہے لہذا وہ بھرپور الفاظ میں محکمہ تعلیم کے مذکورہ فیصلے کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فیصلے پر عمل درآمد کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے گا۔

۔

 

پاکستان

پاکستان کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر افغان حکام کے سامنے شدید احتجاج

افغان قونصلیٹ حکام کی بدتہذیبی اورسفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی افغان ناظم الامورکی دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا  قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے  پر افغان حکام کے سامنے شدید احتجاج

افغان قونصل جنرل کا پاکستان کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے کے معاملہ پر دفتر خارجہ نے افغان حکام کے سامنے شدید احتجاج کیا۔

اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق افغان قونصلیٹ حکام کی بدتہذیبی اورسفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی افغان ناظم الامورکی دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے،پاکستان نے پشاورواقعےپرشدیداحتجاج کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی  پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پشاورواقعےپرپاکستان کی جانب سےافغان ناظم الامورکواحتجاجی مراسلہ دیاگیا،پاکستان کی پشاورمیں قومی ترانےکی بےاحترامی کی مذمت کی ہے،قومی ترانےکےوقت احتراماکھڑے نہ ہوناسفارتی آداب کےمنافی ہے۔

واضح رہے کہ پشاور میں رحمت العالمین کانفرنس میں افغان قونصلیٹ کےعہدیداروں کووزیراعلی خیبرپختونخواہ  نےدعوت دی،افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکرپاکستان کےقومی ترانےکےدوران بیٹھےرہے ،سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتےہُوئےڈِٹھائی اور بےشرمی  کےساتھ اپنی سیٹوں پربیٹھےرہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جے یو آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید 2 ماہ کا وقت مانگ لیا

الیکشن نہ کروانے پر پارٹی انتخابی نشان اور پارٹی ڈی نوٹیفائی ہوسکتی ہے، چیف الیکشن کمشنر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جے یو آئی نے  انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید  2 ماہ کا وقت مانگ لیا

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے 2 ماہ کی مہلت طلب کرلی تاہم الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ الیکشن نہ کروانے پر پارٹی انتخابی نشان اور پارٹی ڈی نوٹیفائی ہوسکتی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔ جے یو آئی کے جونیئر وکیل پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ جمعیت علمائے اسلام کے انٹرا پارٹی انتخابات مرحلہ وار ہو رہے ہیں۔

وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ سب سے زیادہ ضلعی یونٹس کے انتخابات میں وقت لگا ہے، ہم نے دستاویزات جمع کرائی ہیں جس انتخاب کا شیڈول دیا ہوا ہے، جولائی سے انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

جے یو آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے 60 دن کی مہلت دے دیں، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ 60 دن تو زیادہ ہیں۔

جے یو آئی کے وکیل نے کہا کہ آئینی اصلاحات کا معاملہ چل رہا ہے، اس میں مصروفیت تھی، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئینی اصلاحات کا انٹرا پارٹی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، اس کے بعد آپ کو مہلت نہیں ملے گی، الیکشن نہ کروانے پر پارٹی انتخابی نشان اورپارٹی ڈی نوٹی فائی ہوسکتی ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے سماعت کی تاریخ بعد میں طے کرنے کا کہتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

29 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جے یو آئی (ف) کے خلاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا وقت مکمل ہونے پر جماعت کا تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں  سے 3 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر،سیفٹی فیوز وائر،2 رائفلیں ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ، 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئےجبکہ 2 فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں  سے 3 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر،سیفٹی فیوز وائر،2 رائفلیں ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سی ٹی ڈی ٹیموں نے موٹروے ننکانہ انٹرچینج  کے قریب ناکہ بندی کرلی ہے۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی  منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll