جی این این سوشل

پاکستان

سکھ یاتریوں کو مذہبی رسومات اور مقدس مقامات کی زیارت کے دوران ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے، نگران وزیر اعظم

سکھ یاتریوں کو ویزہ کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز اور شفاف بنایا جائے، انوار الحق کاکڑ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سکھ یاتریوں کو  مذہبی رسومات  اور مقدس مقامات کی زیارت کے دوران ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے، نگران وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی ہے کہ سکھ یاتریوں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی اور مقدس مقامات کی زیارت کے دوران ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے۔

 انہوں نے یہ ہدایت سکھ یاتریوں کو پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی ویزہ سہولیات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو سال بھرمیں منعقد ہونے والے مختلف سکھ تہوار، سکھ یاتریوں کے ویزوں اور ان کو فراہم کی گئی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنے مذہب کے مقدس مقامات کی زیارت کرنے کیلئے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں۔

 

انہوں نے ہدایت کی کہ سکھ یاتریوں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی اور مقدس مقامات کی زیارت کے دوران ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو ویزہ کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز اور شفاف بنایا جائے، کرتارپور میں سکھ یاتریوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس کو وزارت داخلہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کو میسر ویزہ سہولیات، ویزہ کے حصول میں درکار مدت، کرتار پور راہداری کے انتظامی امور اور سکھوں کے سالانہ تہواروں پر تفصیلی طور پر بریف کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے کرتارپور راہداری کے ذریعے اور دیگر ممالک سے زیارت کیلئے آئے سکھ یاتریوں کو مزید اور بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 
 

پاکستان

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا چین کا سرکاری دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون میں پیش رفت کا اعتراف کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنرل ساحر شمشاد مرزا  کا  چین کا سرکاری دورہ

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کا سرکاری دورہ کیا سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ھئی وی ڈونگ اور چیف آف جنرل لی ژھن لئی سے بھی ملاقات کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کےمطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملٹری کمیشن اور 11 ویں بیجنگ ژیانگ شان فورم میں علاقائی امن و استحکام  کیلئے پاکستان کے کردار پر اظہار خیال کیا، ملاقاتوں کے دوران دونوں اطراف سے متعدد شعبوں میں پاکستان اور چین کے گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون میں پیش رفت کا اعتراف کیا گیا جبکہ چینی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر حمایت  کیلئے  اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا پولیس افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

پولیس اہلکاروں کو اپنی یونیفارم میں تصاویر یا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے سختی سے منع کیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا پولیس افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

پشاور : خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 

سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں تمام رینک کے افسران اور اہلکاروں کو ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد شیئر کرنے سے محکمہ پولیس کی ساکھ مجروح ہوتی ہے اور یہ دیگر اہلکاروں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو اپنی یونیفارم میں تصاویر یا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، پولیس اہلکاروں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسلحہ، پولیس بیج یا دیگر شناختی نشانوں کو بھی ظاہر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس نے تمام ریجنل پولیس افسران اور ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ اپنے علاقوں میں اس پابندی کو سختی سے نافذ کریں اور خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آج کا بل قانون کی خلاف ورزی ہو گی ، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین کہتا ہے اسمبلی کے رولز کو فالو کیا جائے، بل لانے کیلئے ایوان سے منظوری ضروری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آج کا بل قانون کی خلاف ورزی ہو گی ، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ آج اگر کوئی بل پیش کیا جاتا ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ آج آئین و قانون کے مطابق کوئی بل پیش کیا جاسکتا ہے، بل پیش کرنے کیلئے آئین و قانون میں طریقہ کار وضع ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین کہتا ہے اسمبلی کے رولز کو فالو کیا جائے، بل لانے کیلئے ایوان سے منظوری ضروری ہے، حکومت کا مجوزہ ترمیمی بل ہمارے پاس ایجنڈے کی شکل میں نہیں آیا، حکومت کی جانب سے بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے، کل کابینہ کے اجلاس میں کسی بل کی منظوری نہیں دی گئی، اگر آج کوئی بل پیش کیا جاتا ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم ترین اجلاس آج ہورہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے، قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں آئینی پیکیج اور چیف جسٹس کو توسیع دینے کے حوالے سے آئینی ترامیم پیش کیے جانے کی افواہیں گرم ہیں جبکہ حکومت نے ترامیم کی منظوری کے لیے درکار اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll