Advertisement

غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ

اسرائیلی بمباری سے ہسپتال، ڈاکٹر، مسجدیں ، گرجا گھر حتیٰ کہ یو این ا و کے مقامی دفاتر ہی نہیں پناہ گزین فلسطینیوں کے کیمپ بھی محفوظ نہیں ، انتونیو گوتریس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 7th 2023, 5:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں فلسطینی بچوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر ایک مرتبہ پھر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔  دوسری جانب فلسطین میں صحت کے شعبے کے حکام نے بتایا ہے کہ مسلسل اسرائیلی بمباری اور ہسپتالوں میں علاج کی سہولتیں، ادویات اور طبی آلات کی فراہمی میں تعطل کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی حملے بھی شروع کر دیئے ہیں۔ جنگی طیاروں کی بمباری سے ہسپتال، ایمبولینسز ، زخمی، ڈاکٹر، مسجدیں ، گرجا گھر حتیٰ کہ یو این ا و کے متعلقہ شعبوں کے مقامی دفاتر ہی نہیں پناہ گزین فلسطینیوں کے کیمپ بھی محفوظ نہیں رہنے دیئے گئے، کوئی بھی محفوظ نہیں رہا۔ حماس انسانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور اسرائیل پر راکٹ داغ رہا ہے۔

دوسری جانب حماس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 'یو این او اس غلط اور بے بنیاد بیانیے کی تصدیق کر لے کہ حماس ہسپتالوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ ۔

غزہ میں کام کی کوشش کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں پہنچنے والے زخمیوں کو ہسپتال سنبھال نہیں پا رہے۔ غزہ میں پانی ، خوراک اور حتیٰ کہ ادویات تک نہیں مل رہی ہیں۔ امدادی سامان اگر کہیں پہنچ رہا ہے تو وہ بھی ناکافی اورضرورت کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

18 بین الاقوامی تنظیموں نے اس سے قبل مطالبہ کیا تھا کہ 30 دنوں میں بہت بمباری ہو چکی، اب جنگ بندی ہونی چاہیے۔

Advertisement
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • ایک دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • ایک دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • ایک دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 7 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 21 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement