جی این این سوشل

تجارت

ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی

ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 525.18 روپے ریکارڈ کی گئی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سےجاری ماہوار رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ملک میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 512.60 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 2.40 فیصد کم ہے۔

ستمبر میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 525.18 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اکتوبر میں اوسط قیمت 2928.87 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.62 فیصد کم ہے۔

ستمبر میں 5 لیٹر ڈالڈکوکنگ آئل کی اوسط ریٹیل قیمت 2977.17روپے تھی۔ 2.5کلوگرام ڈالڈا گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 1392.21 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 0.90 فیصد کم ہے۔ ستمبر میں 2.5کلوگرام ڈالڈا گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 1404.80 روپے تھی۔ ایک کلو بناسپتی گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 534.92 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.75 فیصدکم ہے۔ ستمبر میں ایک کلو بناسپتی گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 544.44 روپے تھی۔

تجارت

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 16 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ۔ 

ادارہ شماریات  کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 14.36 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔   

ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 16 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا، بجلی فی یونٹ 26 پیسے مہنگی ہوئی، دال چنا 9 روپے 26 پیسے اور لہسن 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا، بیف فی کلو 11 روپے تک مہنگا ہوا، مٹن کی فی کلو قیمت میں 14 روپے تک اضافہ ہوا، تازہ دودھ، دہی، گھی، ٹوٹا باسمتی چاول مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔  

اعدادوشمارکےمطابق  ایک ہفتے میں کیلا فی درجن 8 روپے تک سستا ہوا، دال ماش بھی 8 روپے فی کلو تک سستی ہوئی، آٹے کا 20 کلو تھیلا 17 روپے تک سستا ہوا، انڈے کی فی درجن قیمت میں 3 روپے تک کی کمی ہوئی، آلو کی فی کلو قیمت میں 82 پیسے کی کمی ہوئی، دال مونگ، دال مسور، پیاز، خوردنی تیل، چینی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

داعش کاایک مرتبہ پھر افغانستان پر حملہ، 15 افراد جاں بحق

داعش کے دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

داعش کاایک مرتبہ پھر  افغانستان پر حملہ، 15 افراد جاں بحق

داعش کے دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اب تازہ واقعہ میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے صوبے دائی کنڈی میں حملہ کیا۔ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے بھی گزشتہ روز ہونے والے حملے کی تصدیق کردی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کچھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ فروری میں کالعدم تنظیم داعش یا دولت اسلامیہ خراسان کے انٹیلی جنس سربراہ قاری فاتح اورداعش بھارت کے سربراہ اعجاز امین اہنگرکوکابل میں ہلاک کردیا گیا تھا جس کی افغان حکومت نے باقاعدہ طورپراس کی تصدیق تھی۔

اعجاز امین کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں داعش کے حملوں میں تبدریج اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل امریکا بھی افغانستان میں بگڑتی امن و امان سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکا ہے۔ تقریباً 25 سال سےبھارت کومطلوب اعجازاہنگرعرف ابوعثمان الکشمیری کا نام جنوری 2023 میں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل حرکت اللہ جہاد نامی تنظیم سے وابستہ اعجاز ہنگرنے 2015 میں دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیارکی تھی، بھارتی حکومت کے مطابق وہ مقبوضہ کشمیر میں تنظیم کیلئے لوگوں کو بھرتی کرتا تھا۔

طالبان کی نگراں حکومت سے قبل اعجاز اہنگرافغان جیل میں تھا تاہم 2021 میں کابل پرطالبان کنٹرول کےبعد جیل سے فرار ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ داعش نے گزشتہ ماہ بھی دارالامان کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں کیا بلکہ حملہ 10 ستمبر کو ہوا، بیرسٹر سیف

خواجہ آصف علی امین کے خلاف بیان دینے سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت کو بحال کریں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں  کیا بلکہ حملہ 10 ستمبر کو ہوا، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف علی امین گنڈا پور کے خلاف بیان دینے سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت کو بحال کریں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جس پارلیمنٹ سے خواجہ آصف علی امین گنڈاپور کے خلاف بیان دے رہے ہیں پہلے اس کی عزت تو بحال کریں، فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں کیا بلکہ حملہ 10 ستمبر کو ہوا تھا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیر دفاع بارڈر کی حفاظت کرتے تو علی امین گنڈاپور کو خود افغانستان سے بات چیت کی ضرورت نہ پڑتی، خواجہ آصف ہر وقت زہر اگل رہا ہے، خواجہ آصف خود بھی کچھ نہیں کرتے اور دوسروں کو بھی نہیں کرنے دیتے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراس بارڈر دہشت گردی وفاقی مسئلہ ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہے، جعلی حکومت کر نہیں سکتے تو بارڈر کا انتظام وانصرام خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کریں، جعلی حکومت نے ملک کو انتہائی نازک صورتحال میں دھکیلا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ  گورنر خیبرپختونخوا نہ 3 میں ہے اور نہ 13 میں، بس صرف بیان بازی کررہے ہیں، فیصل کریم کنڈی اپنے منصب کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں، اپنے کرتوتوں کی وجہ سے یہ گورنر عہدے کے لیے نااہل ہوچکے ہیں،گورنر اور وزیراعظم ٹیلی فون کال پر ڈرامہ بازیاں بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بگڑتی صورتحال کی ذمہ دار براہ راست جعلی وفاقی حکومت ہے، جعلی حکومت سے ملک نہیں سنبھل رہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll